عربی (اصل)
أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ، قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرٌو، عَنْ أَسْبَاطٍ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ أُخْتِ، صَفْوَانَ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ، قَالَ كُنْتُ نَائِمًا فِي الْمَسْجِدِ عَلَى خَمِيصَةٍ لِي ثَمَنُهَا ثَلاَثُونَ دِرْهَمًا فَجَاءَ رَجُلٌ فَاخْتَلَسَهَا مِنِّي فَأُخِذَ الرَّجُلُ فَأُتِيَ بِهِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَأَمَرَ بِهِ لِيُقْطَعَ فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ أَتَقْطَعُهُ مِنْ أَجْلِ ثَلاَثِينَ دِرْهَمًا أَنَا أَبِيعُهُ وَأُنْسِئُهُ ثَمَنَهَا . قَالَ " فَهَلاَّ كَانَ هَذَا قَبْلَ أَنْ تَأْتِيَنِي بِهِ " .
انگریزی ترجمہ
It was knarrated that Safwan bin Umayyah said: "I was sleeping in the Masjid on a Khmaishah of mine that was worth thirty dirhams, and a man came and stole it from me. The man was caught and taken to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), who ordered that his hand be cut off. I came to him and said: "Will you cut off his hand for the sake of only thirty Dirhams? I will sell it to him on credit." He said: " Why did you not say this before you brought him to me?
اردو ترجمہ
حضرت صفوان بن امیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: میں مسجد میں ایک خمیصہ (دھاری دار چادر) پر سو رہا تھا جس کی قیمت تیس درہم تھی۔ ایک شخص آیا اور اسے میرے نیچے سے کھینچ لیا۔ وہ شخص پکڑا گیا اور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لایا گیا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا۔ میں آپ کے پاس آیا اور عرض کیا: آپ تیس درہم کی وجہ سے اس کا ہاتھ کاٹیں گے؟ میں اسے بیچ دوں گا اور اس کی قیمت ادھار رکھوں گا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ میرے پاس لانے سے پہلے کیوں نہ کیا؟
