عربی (اصل)
أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ، قَالاَ حَدَّثَنَا بِشْرٌ، عَنْ حُمَيْدٍ، قَالَ ذَكَرَ أَنَسٌ أَنَّ عَمَّتَهُ، كَسَرَتْ ثَنِيَّةَ جَارِيَةٍ فَقَضَى نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِالْقِصَاصِ فَقَالَ أَخُوهَا أَنَسُ بْنُ النَّضْرِ أَتُكْسَرُ ثَنِيَّةُ فُلاَنَةَ لاَ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لاَ تُكْسَرُ ثَنِيَّةُ فُلاَنَةَ . قَالَ وَكَانُوا قَبْلَ ذَلِكَ سَأَلُوا أَهْلَهَا الْعَفْوَ وَالأَرْشَ فَلَمَّا حَلَفَ أَخُوهَا - وَهُوَ عَمُّ أَنَسٍ وَهُوَ الشَّهِيدُ يَوْمَ أُحُدٍ - رَضِيَ الْقَوْمُ بِالْعَفْوِ . فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ مِنْ عِبَادِ اللَّهِ مَنْ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لأَبَرَّهُ " .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Anas narrated that his paternal aunt broke the front tooth of a girl and the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) of Allah decreed retaliation. Her brother, Anas bin An-Nadr, said: "Will you break the front tooth of so and so? No, by the One Who sent you with the truth, the front tooth of so and so will not be broken!" Before that, they had asked her family for forgiveness and blood money. When her brother - who was the paternal uncle of Hadrat Anas and was martyred at Uhud - swore that oath, the people agreed to forgive. The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated: "There are among the slaves of Allah who, if they swear by Allah, Allah fulfills their oath
اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ان کی پھوپھی (ربیع) نے ایک لڑکی کا اگلا دانت توڑ دیا۔ نبی اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے قصاص کا فیصلہ فرمایا۔ ان (ربیع) کے بھائی انس بن نضر نے عرض کیا: کیا فلانی کا دانت توڑا جائے گا؟ نہیں، اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا! فلانی کا دانت نہیں توڑا جائے گا۔ راوی کہتے ہیں: اس سے پہلے لوگوں نے اس کے گھر والوں سے معافی اور تاوان (ارش) مانگا تھا۔ جب اس کے بھائی (انس بن نضر جو حضرت انس کے چچا تھے اور اُحد کے شہید ہیں) نے قسم کھائی تو لوگوں نے معافی قبول کر لی۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کے بندوں میں سے کچھ ایسے ہیں کہ اگر وہ اللہ پر قسم کھائیں تو اللہ ان کی قسم پوری فرما دے۔
