عربی (اصل)
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ مَنْصُورٍ الْبَلْخِيُّ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ، سَلاَّمُ بْنُ سُلَيْمٍ عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ يَزِيدَ الأَنْصَارِيِّ، قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي سَفَرٍ فَنَزَلْنَا مَنْزِلاً فَأَصَابَ النَّاسُ ضِبَابًا فَأَخَذْتُ ضَبًّا فَشَوَيْتُهُ ثُمَّ أَتَيْتُ بِهِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَأَخَذَ عُودًا يَعُدُّ بِهِ أَصَابِعَهُ ثُمَّ قَالَ " إِنَّ أُمَّةً مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ مُسِخَتْ دَوَابَّ فِي الأَرْضِ وَإِنِّي لاَ أَدْرِي أَىُّ الدَّوَابِّ هِيَ " . قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ النَّاسَ قَدْ أَكَلُوا مِنْهَا - قَالَ - فَمَا أَمَرَ بِأَكْلِهَا وَلاَ نَهَى .
انگریزی ترجمہ
It is narrated that Hadrat Thabit bin Yazid Al-Ansari (may Allah be well pleased with him) said: "We were with the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) on a journey. We stopped to camp and the people caught some mastigures. I took a mastigure and grilled it, and brought it to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him). He took a palm stalk, and started counting his fingers with it, and said: 'A nation from among the children of Israel was turned into beasts of the Earth, and I do not know what kind of animals they were, I submitted: 'O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), the people have eaten some of them.' He did not tell them to eat it, and he did not forbid them from eating it
اردو ترجمہ
حضرت ثابت بن یزید انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے، ہم نے ایک جگہ قیام کیا تو لوگوں کو ضب ملے۔ میں نے ایک ضب لے کر بھونا اور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لایا۔ آپ نے ایک لکڑی لی اور اس سے اپنی انگلیاں گننے لگے، پھر ارشاد فرمایا: بنی اسرائیل کی ایک امت کا مسخ کر کے زمین کے جانوروں میں بدل دیا گیا تھا اور مجھے نہیں معلوم کہ وہ کون سے جانور ہیں۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! لوگوں نے تو اس میں سے کھا لیا ہے۔ آپ نے نہ کھانے کا حکم دیا اور نہ منع فرمایا۔
