انگریزی ترجمہ
Al-Miqdad ibn al-Aswad (may Allah be pleased with him) said: "O Messenger of Allah, if I encounter a disbeliever and we fight, and he strikes off one of my hands with his sword, then takes refuge behind a tree and says 'I have submitted to Allah,' should I kill him after he says that?" The Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Do not kill him." I said: "O Messenger of Allah, he cut off my hand and then said that — should I kill him?" He said: "Do not kill him, for if you kill him, he would be in your position before you killed him, and you would be in his position before he said those words."
اردو ترجمہ
سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہایا رسول اللہ! اگر میں ایک کافر سے بھڑوں وہ مجھ سے لڑے اور میرا ایک ہاتھ تلوار سے کاٹ ڈالے پھر مجھ سے بچ کر ایک درخت کی آڑ لے لے اور کہنے لگے کہ میں تابع ہو گیا اللہ کا تو کیا میں اس کو قتل کر دوں جب وہ یہ بات کہہ چکے؟ تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ اس کو مت قتل کر۔ میں نے کہا یا رسول اللہ! اس نے میرا ہاتھ کاٹ ڈالا پھر ایسا کہنے لگا تو کیا میں اس کو قتل کروں؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ اس کو قتل مت کر۔ (اگرچہ تجھ کو اس سے صدمہ پہنچا اور زخم لگا) اگر تو اس کو قتل کرے گا تو اس کا حال تیرا سا ہو گا قتل سے پہلے اور تیرا حال اس کا سا ہو گا جب تک اس نے یہ کلمہ نہیں کہا تھا۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 6]
