انگریزی ترجمہ
Al-Sha'bi narrated that he heard Jarir ibn Abdullah (may Allah be pleased with him) say: "Any slave who runs away from his master has disbelieved" — meaning he has been ungrateful — "until he returns to them." Mansur said: "By Allah, this hadith is narrated directly from the Messenger of Allah (peace be upon him) [as marfu'], but I dislike narrating it that way here in Basra."
اردو ترجمہ
شعبی سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہجو غلام اپنے مالک سے بھاگ جائے تو وہ کافر ہو گیا (یہاں کفر سے مراد ناشکری ہے کیونکہ اس نے مالک کا حق ادا نہ کیا) جب تک لوٹ کر ان کے پاس نہ آئے۔ منصور نے کہا کہ اللہ کی قسم یہ حدیث تو مرفوعاً رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے مروی ہے لیکن (میں نے یہاں مرفوعاً بیان نہیں کی بلکہ سیدنا جریر کا قول بتایا) مجھے برا معلوم ہوتا ہے کہ یہ حدیث مجھ سے اس جگہ بصرہ میں بیان کی جائے۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 57]
