عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَابْنُ، بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ، يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسٍ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " ثَلاَثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ وَجَدَ طَعْمَ الإِيمَانِ مَنْ كَانَ يُحِبُّ الْمَرْءَ لاَ يُحِبُّهُ إِلاَّ لِلَّهِ وَمَنْ كَانَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا وَمَنْ كَانَ أَنْ يُلْقَى فِي النَّارِ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ أَنْ يَرْجِعَ فِي الْكُفْرِ بَعْدَ أَنْ أَنْقَذَهُ اللَّهُ مِنْهُ " .
انگریزی ترجمہ
Qatadah narrated from Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him), who said: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: There are three qualities, whoever possesses them shall taste faith: one who loves a person solely for the sake of Allah; one for whom Allah and His Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) are more beloved than all else; and one who would rather be cast into the fire than return to disbelief after Allah the Exalted has rescued him from it.
اردو ترجمہ
قتادہ نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تین باتیں جس میں بھی ہوں گی وہ ایمان کا ذائقہ پا لے گا: (اول) جو شخص کسی انسان سے محبت کرتا ہے اور اللہ کے سوا کسی اور کی خاطر اس سے محبت نہیں کرتا، (دوم) جس کے لیے اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم) باقی ہر کسی سے زیادہ محبوب ہوں، (سوم) جسے آگ میں ڈالا جانا اس سے زیادہ پسند ہو کہ اللہ تعالیٰ نے اسے کفر سے نکالنے کے بعد وہ دوبارہ کفر میں لوٹ جائے۔
