عربی (اصل)
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، جَمِيعًا عَنِ الثَّقَفِيِّ، - قَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، - عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " ثَلاَثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ وَجَدَ بِهِنَّ حَلاَوَةَ الإِيمَانِ مَنْ كَانَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا وَأَنْ يُحِبَّ الْمَرْءَ لاَ يُحِبُّهُ إِلاَّ لِلَّهِ وَأَنْ يَكْرَهَ أَنْ يَعُودَ فِي الْكُفْرِ بَعْدَ أَنْ أَنْقَذَهُ اللَّهُ مِنْهُ كَمَا يَكْرَهُ أَنْ يُقْذَفَ فِي النَّارِ " .
انگریزی ترجمہ
Abu Qilabah narrated from Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him), who narrated from the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) that he stated: There are three qualities, whoever possesses them shall find through them the sweetness of faith: that Allah and His Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) are more beloved to him than everything else; that he loves a person only for the sake of Allah; and that he abhors returning to disbelief just as he abhors being cast into the Fire.
اردو ترجمہ
ابو قلابہ نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، وہ نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تین باتیں جس شخص میں پائی جائیں وہ ان کے ذریعے ایمان کی حلاوت پا لے گا: جسے اللہ اور اس کا رسول (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم) باقی ہر کسی سے بڑھ کر محبوب ہوں، (دوسری) یہ کہ جس کسی سے بھی محبت کرے اللہ ہی کے لیے محبت کرے، اور (تیسری) یہ کہ کفر میں واپس لوٹنا اسے اتنا ہی ناگوار ہو جتنا آگ میں ڈالا جانا ناگوار ہے۔
