عربی (اصل)
حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ، وَأَحْمَدُ بْنُ عِيسَى، قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرٌو، أَنَّ بُكَيْرًا، حَدَّثَهُ أَنَّ عَاصِمَ بْنَ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ حَدَّثَهُ أَنَّهُ، سَمِعَ عُبَيْدَ اللَّهِ الْخَوْلاَنِيَّ، يَذْكُرُ أَنَّهُ سَمِعَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ، عِنْدَ قَوْلِ النَّاسِ فِيهِ حِينَ بَنَى مَسْجِدَ الرَّسُولِ صلى الله عليه وسلم . إِنَّكُمْ قَدْ أَكْثَرْتُمْ وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " مَنْ بَنَى مَسْجِدًا لِلَّهِ تَعَالَى - قَالَ بُكَيْرٌ حَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ - يَبْتَغِي بِهِ وَجْهَ اللَّهِ - بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ " . وَقَالَ ابْنُ عِيسَى فِي رِوَايَتِهِ " مِثْلَهُ فِي الْجَنَّةِ " .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Harun ibn Sa'id al-Aili and Ahmad ibn 'Isa both narrated to us, they said: Ibn Wahb narrated to us, he said: 'Amr informed me that Bukair narrated to him, that 'Asim ibn 'Umar ibn Qatadah narrated to him that he heard 'Ubaidullah al-Khawlani, who reported that he heard Hadrat ' Uthman ibn 'Affan (may Allah be well pleased with him) — when people criticized him for rebuilding the mosque of the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) — say: You have said much, whereas I heard the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) say: 'Whoever builds a mosque for Allah' — Bukair said: I think he said: 'seeking thereby the pleasure and approval of Allah, Allah will build for him a house in Paradise.' Ahmad ibn 'Isa said in his narration: 'a house like it in Paradise.'
اردو ترجمہ
ہارون بن سعید ایلی اور احمد بن عیسیٰ دونوں نے ہمیں حدیث بیان کی، کہا: ہم سے ابن وہب نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے عمرو نے خبر دی کہ بکیر نے ان سے حدیث بیان کی، انہیں عاصم بن عمر بن قتادہ نے حدیث بیان کی کہ انہوں نے عبید اللہ خولانی سے سنا، وہ بیان کر رہے تھے کہ انہوں نے حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، جب رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی مسجد کی نئے سرے سے تعمیر کے وقت لوگوں نے ان کے بارے میں باتیں کیں، انہوں نے فرمایا: تم نے بہت باتیں کی ہیں، حالانکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: ''جس نے اللہ کے لیے مسجد بنائی'' — بکیر نے کہا: میرا خیال ہے انہوں نے یہ کہا: ''اس سے وہ اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی چاہتا ہے تو اللہ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔'' احمد بن عیسیٰ نے اپنی روایت میں ''جنت میں اس جیسا گھر'' کہا۔
