عربی (اصل)
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَابْنُ، بَشَّارٍ قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مَجْزَأَةَ بْنِ زَاهِرٍ، قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى، يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ " اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَاءِ وَمِلْءَ الأَرْضِ وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَىْءٍ بَعْدُ اللَّهُمَّ طَهِّرْنِي بِالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَالْمَاءِ الْبَارِدِ اللَّهُمَّ طَهِّرْنِي مِنَ الذُّنُوبِ وَالْخَطَايَا كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الأَبْيَضُ مِنَ الْوَسَخِ " .
انگریزی ترجمہ
Muhammad ibn al-Muthanna and Ibn Bashshar narrated to me, Ibn al-Muthanna said: Muhammad ibn Ja'far narrated to us, Shu'ba narrated to us from Majza'a ibn Zahir, who said: I heard Hadrat Abdullah ibn Abi Awfa (may Allah be well pleased with him) narrating from the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) that he used to say: 'Allahumma laka'l-hamd mil'a al-sama' wa mil'a al-ard wa mil'a ma shi'ta min shay'in ba'd. Allahumma tahhirni bi'l-thalji wa'l-baradi wa'l-ma'i al-barid. Allahumma tahhirni min al-dhunubi wa'l-khataya kama yunaqqa al-thawbu al-abyadu min al-wasakh' (O Allah, unto You be praise that fills the heaven, fills the earth, and fills whatever else You wish. O Allah, purify me with snow, hail, and cold water. O Allah, cleanse me from slips and errors just as a white garment is cleansed from dirt).
اردو ترجمہ
مجھے محمد بن مثنیٰ اور ابن بشار نے حدیث بیان کی، ابن مثنیٰ نے کہا: ہمیں محمد بن جعفر نے حدیث بیان کی، کہا ہمیں شعبہ نے مجزأہ بن زاہر سے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت عبد اللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، وہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے بیان فرما رہے تھے کہ آپ فرمایا کرتے تھے: ''اللّٰہم لک الحمد ملء السماء وملء الارض وملء ما شئت من شیء بعد، اللّٰہم طہرنی بالثلج والبرد والماء البارد، اللّٰہم طہرنی من الذنوب والخطایا کما ینقی الثوب الابیض من الوسخ'' (اے اللہ! تیرے ہی لیے حمد ہے آسمان بھر، زمین بھر اور ان کے بعد جو چیز تو چاہے اس کی وسعت بھر۔ اے اللہ! مجھے برف، اولوں اور ٹھنڈے پانی سے پاک فرما۔ اے اللہ! مجھے لغزشوں اور خطاؤں سے اس طرح صاف فرما جس طرح سفید کپڑا میل کچیل سے صاف کیا جاتا ہے)۔
