عربی (اصل)
وَعَن أبي مُحَيْرِيزٍ قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي جُمُعَةَ رَجُلٌ مِنَ الصَّحَابَةِ: حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ: نَعَمْ أُحَدِّثُكُمْ حَدِيثًا جَيِّدًا تَغَدَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ. أَحَدٌ خَيْرٌ منَّا؟ أسلمْنا وَجَاهَدْنَا مَعَكَ. قَالَ: «نَعَمْ قَوْمٌ يَكُونُونَ مِنْ بَعْدِكُمْ يُؤْمِنُونَ بِي وَلَمْ يَرَوْنِي». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالدَّارِمِيُّ وَرَوَى رَزِينٌ عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ مِنْ قَوْلِهِ: قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ. أَحَدٌ خَيْرٌ مِنَّا إِلى آخِره
انگریزی ترجمہ
Abu Muhayriz reported: I said to Abu Jum'ah, a man from the Companions: "Tell us a hadith you heard from the Messenger of Allah (peace be upon him)." He said: "Yes, I will tell you a fine hadith. We had lunch with the Messenger of Allah (peace be upon him), and Abu 'Ubaydah ibn al-Jarrah was with us. He asked: 'O Messenger of Allah, is anyone better than us? We accepted Islam and fought alongside you.' He said: 'Yes, people who will come after you who will believe in me without having seen me.'" Reported by Ahmad and al-Darimi. Razin reported from Abu 'Ubaydah starting from: "He said: 'O Messenger of Allah, is anyone better than us?'" to the end.
اردو ترجمہ
ابن محیریز ؒ بیان کرتے ہیں، میں نے صحابہ میں سے ایک آدمی ابوجمعہ سے کہا: ہمیں ایک ایسی حدیث بیان کریں جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنی ہو، انہوں نے کہا، ٹھیک ہے، میں تمہیں ایک اچھی سی حدیث سناتا ہوں، ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کھانا کھایا، ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ بھی ہمارے ساتھ تھے، انہوں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! کیا ہم میں سے بھی کوئی بہتر ہے؟ ہم نے اسلام قبول کیا اور آپ کے ساتھ مل کر جہاد کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”ہاں وہ لوگ جو تمہارے بعد آئیں گے اور وہ مجھ پر ایمان لائیں گے حالانکہ انہوں نے مجھے دیکھا نہیں۔“اور رزین نے ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ سے ان الفاظ سے روایت کیا ہے، انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! کیا کوئی ہم سے بہتر ہے؟ آخر حدیث تک۔ حسن، رواہ احمد و الدارمی و رزین۔[مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6291]
