عربی (اصل)
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنِّي أُحِبُّكَ. قَالَ: «انْظُرْ مَا تَقُولُ». فَقَالَ: وَاللَّهِ إِنِّي لَأُحِبُّكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. قَالَ: «إِنْ كُنْتَ صَادِقًا فَأَعِدَّ لِلْفَقْرِ تِجْفَافًا لَلْفَقْرُ أسرعُ إِلى من يحبُّني من السَّيْل إِلَى مُنْتَهَاهُ». رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ
انگریزی ترجمہ
Abdullah ibn Mughaffal reported: A man came to the Prophet (peace be upon him) and said: "I love you." He said: "Think about what you are saying." He said: "By Allah, I love you" — three times. He said: "If you are truthful, then prepare a shield against poverty, for poverty comes to those who love me faster than a flood reaches its destination." Narrated by al-Tirmidhi, who said: This hadith is hasan gharib.
اردو ترجمہ
عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا، میں آپ سے محبت کرتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”دیکھ لو تم کیا کہہ رہے ہو؟“اس نے عرض کیا، اللہ کی قسم! میں آپ سے محبت کرتا ہوں، اس نے تین مرتبہ کہا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”اگر تم (اپنے دعویٰ میں) سچے ہو تو پھر فقر و فاقہ ��ا مقابلہ کرنے کے لیے ڈھال تیار رکھو کیونکہ جو شخص مجھ سے محبت کرتا ہے تو اس کی طرف فقر سیلاب کی رفتار سے بھی زیادہ تیزی سے آتا ہے۔“ترمذی، اور فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ سندہ ضعیف، رواہ الترمذی۔[مشكوة المصابيح/كتاب الرقاق/حدیث: 5252]
