عربی (اصل)
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَخِي اسْتَطْلَقَ بَطْنُهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اسقيه عسَلاً»فَسَقَاهُ ثُمَّ جَاءَ فَقَالَ: سَقَيْتُهُ فَلَمْ يَزِدْهُ إِلَّا اسْتِطْلَاقًا فَقَالَ لَهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. ثُمَّ جَاءَ الرَّابِعَةَ فَقَالَ: «اسْقِهِ عَسَلًا». فَقَالَ: لَقَدْ سَقَيْتُهُ فَلَمْ يَزِدْهُ إِلَّا اسْتِطْلَاقًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «صَدَقَ اللَّهُ وَكَذَبَ بَطْنُ أَخِيكَ». فَسَقَاهُ فَبَرَأَ
انگریزی ترجمہ
Abu Sa'id al-Khudri narrated: A man came to the Prophet (peace be upon him) and said: "My brother has an upset stomach." The Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Give him honey to drink." He gave him honey, then came back and said: "I gave him honey but it only made it worse." He said this three times. Then he came the fourth time, and the Prophet said: "Give him honey to drink." He said: "I have given him honey but it only made it worse." The Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Allah has spoken the truth, and your brother's stomach has lied." So he gave him honey and he was cured. Agreed upon.
اردو ترجمہ
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا اور اس نے عرض کیا، میرے بھائی کو پیچش لگے ہوئے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”اسے شہد پلاؤ۔“اس نے اسے شہد پلایا، وہ پھر آیا اور عرض کیا: میں نے اسے شہد پلایا مگر اس سے پیچش اور بھی زیادہ ہو گئے ہیں، آپ نے تین مرتبہ اسے ایسے ہی فرمایا، پھر وہ چوتھی مرتبہ آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (یہی) فرمایا:”اسے شہد پلاؤ۔“اس نے عرض کیا، میں اسے پلا چکا ہوں لیکن اس کے مرض اسہال میں اضافہ ہی ہوا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”اللہ کا فرمان سچا ہے جبکہ تیرے بھائی کے پیٹ کی غلطی ہے۔“اس نے پھر پلایا تو وہ صحت یاب ہو گیا۔ متفق علیہ۔[مشكوة المصابيح/كتاب الطب والرقى/حدیث: 4521]
