عربی (اصل)
وَعَنْهَا قَالَتْ: أَوَمَتِ امْرَأَةٌ مِنْ وَرَاءِ سِتْرٍ بِيَدِهَا كِتَابٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَبَضَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ فَقَالَ: «مَا أَدْرِي أَيَدُ رَجُلٍ أَمْ يَدُ امْرَأَةٍ؟» قَالَتْ: بَلْ يَدُ امْرَأَةٍ قَالَ: «لَوْ كُنْتِ امْرَأَةً لَغَيَّرْتِ أَظْفَارَكِ» يَعْنِي الْحِنَّاء. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ
انگریزی ترجمہ
She told that a woman made a sign from behind a curtain to indicate that she had a letter for the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him). The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) closed his hand saying, “I do not know whether this is a man’s or a woman’s hand," and when she declared that it was a woman’s he said, “If you were a woman you would make a difference to your nails," meaning with henna. Abu Dawud and Nasa'i transmitted it.
اردو ترجمہ
حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک عورت نے پردے کے پیچھے سے اپنا ہاتھ بڑھایا جس میں ایک خط تھا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی طرف۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا اور ارشاد فرمایا: مجھے معلوم نہیں یہ مرد کا ہاتھ ہے یا عورت کا۔ اس عورت نے کہا: عورت کا ہاتھ ہے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم عورت ہوتیں تو اپنے ناخنوں کو بدل لیتیں، یعنی مہندی سے۔ حضرت ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیا۔
