عربی (اصل)
وَعَنْهُ قَالَ: أَهْدَى رَجُلٌ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُلَامًا يُقَالُ لَهُ: مِدْعَمٌ فَبَيْنَمَا مِدْعَمٌ يَحُطُّ رَحْلًا لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسلم إِذْ أَصَابَهُ سهم عاثر فَقَتَلَهُ فَقَالَ النَّاسُ: هَنِيئًا لَهُ الْجَنَّةُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كَلَّا وَالَّذِي نَفسِي بِيَدِهِ إِن الثملة الَّتِي أَخَذَهَا يَوْمَ خَيْبَرَ مِنَ الْمَغَانِمِ لَمْ تُصِبْهَا الْمَقَاسِمُ لَتَشْتَعِلُ عَلَيْهِ نَارًا» . فَلَمَّا سَمِعَ ذَلِك النَّاس جَاءَ رجل بشرك أَوْ شِرَاكَيْنِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «شِرَاكٌ مِنْ نَارٍ أَوْ شِرَاكَانِ من نارٍ»
انگریزی ترجمہ
He told that a man presented God’s Messenger with a slave called Mid'am, and while Mid'am was unsaddling a camel belonging to God’s Messenger he was struck by a random arrow which killed him. The people said, “Congratulations to him! He will go to paradise;” but God’s Messenger said, “Not at all. By Him in whose hand my soul is, the cloak he took on the day of Khaibar from the spoils which was not among the shares divided will blaze with fire upon him.” When the people heard that, a man brought a sandal-strap, or two sandal-straps, to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) and said, “A sandal-strap of fire,” or, “Two sandal-straps of fire.” (Bukhari and Muslim.)
اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو ایک غلام ہدیہ کیا جسے مدعم کہا جاتا تھا۔ مدعم رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی سواری سے سامان اتار رہا تھا کہ ایک بے ٹھکانے تیر آ لگا اور اسے مار ڈالا۔ لوگوں نے کہا: اسے جنت مبارک ہو۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہرگز نہیں! اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! وہ چادر جو اس نے خیبر کے دن مالِ غنیمت سے لی تھی جو تقسیم نہیں ہوا تھا وہ اس پر آگ بن کر بھڑکے گی۔ جب لوگوں نے یہ سنا تو ایک شخص ایک یا دو تسمے لے کر نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا۔ آپ نے فرمایا: آگ کا ایک تسمہ یا آگ کے دو تسمے۔ (متفق علیہ)
