عربی (اصل)
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْقُضَاةُ ثَلَاثَةٌ: وَاحِدٌ فِي الْجَنَّةِ وَاثْنَانِ فِي النَّارِ فَأَمَّا الَّذِي فِي الْجَنَّةِ فَرَجُلٌ عَرَفَ الْحَقَّ فَقَضَى بِهِ وَرَجُلٌ عَرَفَ الْحَقَّ فَجَارَ فِي الْحُكْمِ فَهُوَ فِي النَّارِ وَرَجُلٌ قَضَى لِلنَّاسِ عَلَى جَهْلٍ فَهُوَ فِي النَّارِ ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ
انگریزی ترجمہ
Hadrat Buraida reported God’s Messenger as saying, "Qadis are of three types, one of whom will go to paradise and two to hell. The one who will go to paradise is a man who knows what is right and gives judgment accordingly; but a man who knows what is right and acts tyrannically in his judgment will go to hell, and a man who gives judgment for people when he is ignorant will go to hell.” Abu Dawud and Ibn Majah transmitted it.
اردو ترجمہ
حضرت بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قاضی تین قسم کے ہیں: ایک جنت میں اور دو جہنم میں۔ جو جنت میں ہے وہ شخص ہے جس نے حق پہچانا اور اس کے مطابق فیصلہ کیا۔ جس شخص نے حق پہچانا لیکن فیصلے میں ظلم کیا وہ جہنم میں ہے، اور جس شخص نے جہالت کی بنیاد پر لوگوں کا فیصلہ کیا وہ جہنم میں ہے۔ ابو داؤد اور ابن ماجہ نے اسے روایت کیا۔
