عربی (اصل)
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَغْزُو جَيْشٌ الْكَعْبَةَ فَإِذَا كَانُوا بِبَيْدَاءَ مِنَ الْأَرْضِ يُخْسَفُ بِأَوَّلِهِمْ وَآخِرِهِمْ» . قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَكَيْفَ يُخْسَفُ بِأَوَّلِهِمْ وَآخِرِهِمْ وَفِيهِمْ أسواقُهم وَمن لَيْسَ مِنْهُم؟ قَالَ: «يخسف وَآخِرِهِمْ ثُمَّ يُبْعَثُونَ عَلَى نِيَّاتِهِمْ»
انگریزی ترجمہ
Hadrat ‘A'isha reported God’s messenger as saying, “An army will set out to attack the Ka'ba, but in an extensive desert the first and last of them will be swallowed up.” She asked how the first and last of them would be swallowed up when among them there would be markets and people who were not of their number, to which he replied, “The first and last of them will be swallowed up, then they will be resurrected in a state agreeing with their intentions.” Bukhari and Muslim.
اردو ترجمہ
حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک لشکر کعبے پر حملہ کرے گا، جب وہ ایک چٹیل میدان میں ہوں گے تو ان کے اول و آخر سب کو زمین میں دھنسا دیا جائے گا۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ان کے اول و آخر کیسے دھنسائے جائیں گے جبکہ ان میں بازاری لوگ اور ایسے بھی ہوں گے جو ان میں سے نہیں؟ آپ نے فرمایا: ان کے اول و آخر سب دھنسا دیے جائیں گے، پھر اپنی نیتوں کے مطابق اٹھائے جائیں گے۔ (بخاری و مسلم)
