عربی (اصل)
وَعَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللَّهَ يَبْسُطُ يَدَهُ بِاللَّيْلِ لِيَتُوبَ مُسِيءُ النَّهَارِ وَيَبْسُطُ يَدَهُ بِالنَّهَارِ لِيَتُوبَ مُسِيءُ اللَّيْلِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنْ مَغْرِبِهَا» . رَوَاهُ مُسْلِمٌ
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Musa reported God’s messenger as saying, "God stretches out His hand at night that those who have done evil during the day may repent and stretches out His hand in the day-time that those who have done evil during the night may repent, until the sun rises in the west." Muslim transmitted it.
اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ رات کو اپنا ہاتھ پھیلاتا ہے تاکہ دن کے گناہ گار توبہ کرے اور دن کو اپنا ہاتھ پھیلاتا ہے تاکہ رات کے گناہ گار توبہ کرے، یہاں تک کہ سورج مغرب سے طلوع ہو جائے۔ (مسلم)
