عربی (اصل)
وَعَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ أَبِي وَدَاعَةَ قَالَ: لَمَّا مَاتَ عُثْمَان ابْن مَظْعُونٍ أُخْرِجَ بِجَنَازَتِهِ فَدُفِنَ أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا أَنْ يَأْتِيَهُ بِحَجَرٍ فَلم يسْتَطع حملهَا فَقَامَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَحَسَرَ عَنْ ذِرَاعَيْهِ. قَالَ الْمُطَّلِبُ: قَالَ الَّذِي يُخْبِرُنِي عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى بَيَاضِ ذِرَاعَيْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ حَسَرَ عَنْهُمَا ثُمَّ حَمَلَهَا فَوَضَعَهَا عِنْدَ رَأْسِهِ وَقَالَ: «أُعَلِّمُ بِهَا قَبْرَ أَخِي وَأَدْفِنُ إِلَيْهِ مَنْ مَاتَ من أَهلِي» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
انگریزی ترجمہ
Al-Muttalib b. Abu Wada'a said that when Hadrat 'Uthman b. Maz'un died, was brought out on his bier and buried, the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) ordered a man to bring him a stone, but he was unable to carry it; so God’s messenger got up and, going over to it, rolled up his sleeves. Al-Muttalib remarked that the one who told him about God’s messenger said, “I still seem to see the whiteness of the forearms of God’s messenger when he rolled up his sleeves.” He then carried it and placed it at his head saying, “I am marking my brother’s grave with it, and I shall bury beside him those of my family who die.” Abu Dawud transmitted it.
اردو ترجمہ
حضرت مطلب بن ابی وداعہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ تعالیٰ عنہ فوت ہوئے اور انہیں دفنایا گیا تو نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو حکم دیا کہ ایک پتھر لائے، وہ اسے اٹھا نہ سکا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم خود اس کی طرف بڑھے اور اپنی آستینیں چڑھائیں۔ مطلب فرماتے ہیں: جس نے مجھے خبر دی اس نے کہا: گویا ابھی تک مجھے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے بازوؤں کی سفیدی نظر آ رہی ہے۔ پھر آپ نے اسے اٹھایا اور سرہانے رکھ کر ارشاد فرمایا: اس سے میں اپنے بھائی کی قبر پہچانوں گا اور اپنے گھر والوں میں سے جو فوت ہو اسے ان کے پاس دفناؤں گا۔ (ابو داؤد)
