عربی (اصل)
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم قَالَ: " يَعْقِدُ الشَّيْطَانُ عَلَى قَافِيَةِ رَأْسِ أَحَدِكُمْ إِذَا هُوَ نَامَ ثَلَاثَ عُقَدٍ يَضْرِبُ عَلَى كُلِّ عُقْدَةٍ: عَلَيْكَ لَيْلٌ طَوِيلٌ فَارْقُدْ. فَإِنِ اسْتَيْقَظَ فَذَكَرَ اللَّهَ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ فَإِنْ تَوَضَّأَ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ فَإِنْ صَلَّى انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ فَأَصْبَحَ نَشِيطًا طيب النَّفس وَإِلَّا أصبح خَبِيث النَّفس كسلانا "
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Huraira reported God’s Messenger as saying, “When one of you goes to sleep the devil ties three knots at the back of his neck, sealing every knot with, ‘You have a long night, so sleep’. So if one awakes and mentions God a knot will be loosened, if he performs ablution a knot will be loosened, and if he prays a knot will be loosened, and in the morning he will be active and in good spirits; otherwise he will be in bad spirits and sluggish in the morning.” (Bukhari and Muslim.)
اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کوئی سوتا ہے تو شیطان اس کے سر کے پچھلے حصے پر تین گرہیں لگاتا ہے اور ہر گرہ پر یہ کہتا ہے: تیری رات لمبی ہے سو جا۔ اگر وہ بیدار ہو کر اللہ کا ذکر کرے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے، اگر وضو کرے تو دوسری گرہ کھل جاتی ہے اور اگر نماز پڑھے تو تیسری گرہ بھی کھل جاتی ہے اور وہ صبح خوش اور نشاط کی حالت میں کرتا ہے، ورنہ بدمزاج اور سست ہو کر صبح کرتا ہے۔ (متفق علیہ)
