عربی (اصل)
850 صحيح حديث ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لاَ يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ، وَلاَ تُسَافِرَنَّ امْرَأَةٌ إِلاَّ وَمَعَهَا مَحْرَمٌ فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ اكْتُتِبْتُ فِي غَزْوَةِ كَذَا وَكَذَا، وَخَرَجَتِ امْرَأَتِي حَاجَّةً قَالَ: اذْهَبْ فَحُجَّ مَعَ امْرَأَتِكَ
انگریزی ترجمہ
Narrated Ibn Abbas (may Allah be pleased with them both): He heard the Prophet (peace be upon him) say: "No man should be alone with a woman, and no woman should travel except with a Mahram." A man stood up and said: "O Messenger of Allah, I have been enlisted for such-and-such military expedition, and my wife has set out for Hajj." He said: "Go and perform Hajj with your wife."
اردو ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ”کوئی مرد کسی (غیر محرم) عورت کے ساتھ تنہائی میں نہ بیٹھے اور کوئی عورت اس وقت تک سفر نہ کرے جب تک اس کے ساتھ اس کا کوئی محرم نہ ہو۔“اتنے میں ایک صحابی کھڑے ہوئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے فلاں جہاد میں اپنا نام لکھوا دیا ہے اور ادھر میری بیوی حج کے لیے جا رہی ہے۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ”پھر تو بھی جا اور اپنی بیوی کے ساتھ حج کر۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحج/حدیث: 850]
