عربی (اصل)
767 صحيح حديث عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، قَالَ: أُنْزِلَتْ آيَةُ الْمُتْعَةِ فِي كِتَابِ اللهِ، فَفَعَلْنَاهَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَمْ يُنْزَلْ قُرْآنٌ يُحَرِّمُهُ، وَلَمْ يَنْهَ عَنْهَا حَتَّى مَاتَ قَالَ رَجُلٌ بِرَأْيِهِ مَا شَاءَ
انگریزی ترجمہ
Narrated Imran ibn Husayn (may Allah be pleased with him): "The verse of Mut'ah (combining Umrah with Hajj) was revealed in the Book of Allah, and we performed it with the Messenger of Allah (peace be upon him). No verse was revealed to prohibit it, and he did not forbid it until he died. A man said according to his own opinion what he wished."
اردو ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ (حج میں) تمتع کا حکم قرآن میں نازل ہوا اور ہم نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھ تمتع کے ساتھ (حج) کیا، پھر اس کے بعد قرآن نے اس سے نہیں روکا اور نہ اس سے نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلمنے روکا یہاں تک کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمکی وفات ہو گئی (لہٰذا تمتع اب بھی جائز ہے)، یہ تو ایک صاحب نے اپنی رائے سے جو چاہا کہہ دیا ہے۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحج/حدیث: 767]
