عربی (اصل)
589 صحيح حديث أَبِي مُوسَى، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ صَدَقَةٌ قَالُوا: فَإِنْ لَمْ يَجِدْ قَال: فَيَعْمَلُ بِيَدَيْهِ فَيَنْفَعُ نَفْسَهُ وَيَتَصَدَّقُ قَالُوا: فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ أَوْ لَمْ يَفْعَلْ قَالَ: فَيُعِينُ ذَا الْحَاجَةِ الْمَلْهُوفَ قَالُوا: فَإِنْ لَمْ يَفْعَلْ قَالَ: فَيَأْمُرُ بِالْخَيْرِ أَوْ قَالَ: بِالْمَعْرُوفِ قَالَ: فَإِنْ لَمْ يَفْعَلْ قَالَ: فَيُمْسِكُ عَنِ الشَّرِّ فَإِنَّهُ لَهُ صَدَقَةٌ
انگریزی ترجمہ
Narrated Abu Musa: The Prophet (peace be upon him) said: "Every Muslim must give charity." They said: "O Messenger of Allah, what if he cannot find anything to give?" He said: "Let him work with his hands so he can benefit himself and give charity." They said: "What if he cannot?" He said: "Let him help someone in need." They said: "What if he cannot?" He said: "Let him enjoin good." They said: "What if he cannot do that?" He said: "Let him refrain from evil, for that is charity for him."
اردو ترجمہ
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”ہر مسلمان پر صدقہ کرنا ضروری ہے۔“صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اگر کوئی چیز کسی کو (صدقہ کے لیے) میسر نہ ہو؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”پھر اپنے ہاتھ سے کام کرے اور اس سے خود کو بھی فائدہ پہنچائے اور صدقہ بھی کرے۔“صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: اگر اس میں اس کی طاقت نہ ہو یا کہا کہ نہ کر سکے؟ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”پھر کسی حاجت مند پریشان حال کی مدد کرے۔“صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اگر وہ یہ بھی نہ کر سکے؟ فرمایا کہ:”پھر بھلائی کی طرف لوگوں کو رغبت دلائے یا کہا«بِالْمَعْرُوفِ»”بھلائی“کا کام کرے۔“عرض کیا: اور اگر یہ بھی نہ کر سکے؟ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”پھر برائی سے رکا رہے کہ یہ بھی اس کے لیے صدقہ ہے۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الزكاة/حدیث: 589]
