عربی (اصل)
188 صحيح حديث جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ أَبُو جَعْفَرٍ: إِنَّهُ كَانَ عِنْدَهُ هُوَ وَأَبُوهُ، وَعِنْدَهُ قَوْمٌ، فَسَأَلُوهُ عَنِ الْغُسْلِ، فَقَالَ: يَكْفِيكَ صَاعٌ، فَقَالَ رَجُلٌ: مَا يَكْفِينِي؛ فَقَالَ جَابِرٌ: كَانَ يَكْفِي مَنْ هُوَ أَوْفَى مِنْكَ شَعَرًا، وَخَيْرٌ مِنْكَ ثُمَّ أَمَّنَا فِي ثَوْبٍ
انگریزی ترجمہ
Narrated Jabir ibn Abdullah — Abu Ja'far said that he and his father were with Jabir, and there were people with him. They asked him about ghusl, and he said: "One sa' is sufficient for you." A man said: "That is not enough for me." Jabir said: "It was enough for one who had more hair than you and was better than you" — meaning the Prophet (peace be upon him). Then he led them in prayer wearing one garment.
اردو ترجمہ
سیدنا ابو جعفر رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ وہ اور ان کے والد (سیدنا زین العابدین رحمہ اللہ) سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کے پاس تھے اور کچھ اور لوگ بھی بیٹھے ہوئے تھے، ان لوگوں نے آپ سے غسل کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا کہ ایک صاع کافی ہے، اس پر ایک شخص بولا کہ یہ مجھے تو کافی نہ ہوگا، سیدنا جابر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ یہ ان کے لیے کافی ہوتا تھا جن کے بال تم سے زیادہ تھے اور جو تم سے بہتر تھے (یعنی رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم)، پھر سیدنا جابر رضی اللہ عنہما نے صرف ایک کپڑا پہن کر ہمیں نماز پڑھائی۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحيض/حدیث: 188]
