عربی (اصل)
1560 صحيح حديث عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ النَبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَهِرَ، فَلَمَّا قَدِمَ الْمَدِينَةَ، قَالَ لَيْتَ رَجُلاً مِنْ أَصْحَابِي صَالِحًا يَحْرُسُنِي اللَّيْلَةَ إِذْ سَمِعْنَا صَوْتَ سِلاَحٍ فَقَالَ: مَنْ هذَا فَقَالَ: أَنَا سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ، جِئْتُ لأَحْرُسَكَ وَنَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
انگریزی ترجمہ
Narrated 'A'ishah (may Allah be pleased with her): The Prophet (peace be upon him) stayed awake one night. When he arrived in Madinah, he said, "If only a righteous man from among my companions would guard me tonight." Just then we heard the sound of weapons. He said, "Who is this?" The man said, "I am Sa'd ibn Abi Waqqas. I have come to guard you." Then the Prophet (peace be upon him) slept.
اردو ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے (ایک رات) بیداری میں گزاری، مدینہ پہنچنے کے بعد آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”کاش! میرے اصحاب میں سے کوئی نیک مرد ایسا ہوتا جو رات بھر ہمارا پہرہ دیتا!“(ابھی یہی باتیں ہو رہی تھیں کہ) ہم نے ہتھیار کی جھنکار سنی۔ آنسیدناصلی اللہ علیہ وسلمنے دریافت فرمایا:”یہ کون صاحب ہیں؟“(آنے والے نے) کہا: میں ہوں سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ، آپ کا پہرہ دینے کے لیے حاضر ہوا ہوں، پھر نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمخوش ہوئے، ان کے لیے دعا فرمائی اور آپ سو گئے۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 1560]
