عربی (اصل)
1045 صحيح حديث عُمَرَ رضي الله عنه، قَالَ: حَمَلْتُ عَلَى فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللهِ، فَأَضَاعَهُ الَّذِي كَانَ عِنْدَهُ، فَأَرَدْت أَنْ أَشْتَرِيَهُ، وَظَنَنْتُ أَنَّهُ يَبِيعُهُ بِرخْصٍ، فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: لاَ تَشْتَرِ، وَلاَ تَعُدْ فِي صَدَقَتِكَ وَإِنْ أَعْطَاكَهُ بِدِرْهَمٍ، فَإِنَّ الْعَائِدَ فِي صَدَقَتِهِ كَالْعَائِدِ فِي قَيْئِهِ
انگریزی ترجمہ
Umar (may Allah be pleased with him) said: "I gave a horse to be ridden in the cause of Allah, but the one who had it neglected it. I wanted to buy it back, thinking he would sell it cheaply. I asked the Prophet (peace be upon him), and he said: 'Do not buy it, and do not take back your charity, even if he gives it to you for a dirham. For the one who takes back his charity is like one who returns to his vomit.'"
اردو ترجمہ
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے ایک گھوڑا اللہ تعالیٰ کے راستے میں ایک شخص کو سواری کے لیے دے دیا، لیکن اس شخص نے گھوڑے کو خراب کر دیا، اس لیے میں نے چاہا کہ اسے خرید لوں، میرا یہ بھی خیال تھا کہ وہ اسے سستے داموں بیچ ڈالے گا، چنانچہ میں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے اس کے متعلق پوچھا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اپنا صدقہ واپس نہ لو، خواہ وہ تمہیں ایک درہم ہی میں کیوں نہ دے، کیونکہ دیا ہوا صدقہ واپس لینے والے کی مثال قے کر کے چاٹنے والے کی سی ہے۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الهبات/حدیث: 1045]
