عربی (اصل)
حَدَّثَنَامُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ،وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ، قَالا: ثناسُفْيَانُ، عَنِالزُّهْرِيِّ، عَنْأَبِي إِدْرِيسَ، عَنْعُبَادَةَرَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَجْلِسٍ، فَقَالَ:" تُبَايِعُونِي عَلَى أَنْ لا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا وَلا تَسْرِقُوا وَلا تَزْنُوا، قَرَأَ عَلَيْهِمُ الآيَةَ، فَمَنْ وَفَّى مِنْكُمْ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ، وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَعُوقِبَ بِهِ فَهُوَ كَفَّارَةٌ لَهُ، وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَسَتَرَهُ اللَّهُ فَهُوَ إِلَى اللَّهِ، إِنْ شَاءَ غَفَرَ لَهُ وَإِنْ شَاءَ عَاقَبَهُ".
انگریزی ترجمہ
Narrated Ubadah ibn al-Samit (may Allah be pleased with him): We were with the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) in a gathering when he said: "Give me your pledge that you will not associate anything with Allah, that you will not steal, and that you will not commit adultery" — he recited the verse to them — "Whoever among you fulfills this, his reward is with Allah. Whoever commits any of these sins and is punished for it, that is an expiation for him. And whoever commits any of these sins and Allah conceals it for him, then it is up to Allah — if He wills, He will forgive him, and if He wills, He will punish him."
اردو ترجمہ
سیدنا عبادہ بن صامت رضی الله عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کی مجلس میں موجود تھے کہ آپ نے فرمایا: آپ اس بات پر میری بیعت کریں کہ الله کے ساتھ شرک نہیں کریں گے، چوری نہیں کریں گے اور زنا نہیں کریں گے، آپ نے ان کے سامنے آیت بھی تلاوت کی، جو اس بیعت کو پورا کرے گا اس کا اجر الله تعالیٰ کے ذمہ ہے اور جو ان میں سے کسی گناہ کا مرتکب ہوا اور اسے سزا بھی مل گئی تو وہ (سزا) اس کا کفارہ بن جائے گی، جو ان میں سے کسی گناہ کا مرتکب ہوا اور الله تعالیٰ نے اس پر پردہ ڈال دیا تو اس کا معاملہ الله کے سپرد ہے، خواہ اسے سزا دے خواہ معاف کر دے۔[المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 803]
