عربی (اصل)
حَدَّثَنَاابْنُ الْمُقْرِئِ، قَالَ: ثَنَاسُفْيَانُ، عَنْعَمْرٍو، عَنْجَابِرٍرَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" كَانَ مُعَاذٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعِشَاءَ ثُمَّ يَرْجِعُ فَيَؤُمُّنَا، فَأَخَّرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلاةَ ذَاتَ لَيْلَةٍ، فَجَاءَ مُعَاذٌ فَقَرَأَ بِسُورَةِ الْبَقَرَةِ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ رَجُلٌ تَأَخَّرَ فَصَلَّى ثُمَّ خَرَجَ، فَلَمَّا فَرَغُوا، قَالُوا: يَا فُلانُ نَافَقْتَ؟ قَالَ: لا، وَلَكِنِّي سَآتِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأُخْبِرُهُ، قَالَ: فَجَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ مُعَاذًا كَانَ يُصَلِّي مَعَكَ ثُمَّ يَرْجِعُ فَيَؤُمُّنَا، وَإِنَّكَ أَخَّرْتَ الصَّلاةَ الْبَارِحَةَ، فَجَاءَ فَقَرَأَ بِسُورَةِ الْبَقَرَةِ، فَلَمَّا رَأَيْتُ ذَلِكَ تَنَحَّيْتُ فَصَلَّيْتُ، وَإِنَّمَا نَحْنُ أَصْحَابُ نَوَاضِحَ وَعُمَّالُ أَيْدِينَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَفَتَّانٌ أَنْتَ، اقْرَأْ بِسُورَةِ كَذَا وَسُورَةِ كَذَا"، قَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ: عَنْ جَابِرٍ،" اقْرَأْ بِسُورَةِ سَبَّحَ وَ هَلْ أَتَاكَ وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى، وَنَحْوِهَا".
انگریزی ترجمہ
Narrated Jabir (may Allah be pleased with him): Mu'adh (may Allah be pleased with him) used to pray the Isha prayer with the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) and then go back and lead us in prayer. One night the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) delayed the prayer. Mu'adh came and began reciting Surah al-Baqarah. When a man saw this, he stepped aside, prayed on his own, and left. When they finished, they said: O so-and-so, have you become a hypocrite? He said: No, but I will go to the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) and inform him. He went to the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) and said: Mu'adh prays with you and then comes back and leads us. Last night you delayed the prayer, and he came and started reciting Surah al-Baqarah. When I saw that, I stepped aside and prayed on my own, for we are people who irrigate with camels and work with our hands. The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: "Are you a troublemaker, O Mu'adh? Recite such-and-such surah and such-and-such surah." Abu al-Zubayr narrated from Jabir: "Recite Surah al-A'la, Surah al-Ghashiyah, Surah al-Layl, and the like."
اردو ترجمہ
سیدنا جابر بیان کرتے ہیں کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھ عشا کی نماز پڑھتے، پھر واپس آکر ہمیں امامت کراتے تھے۔ ایک رات نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے نماز میں تاخیر کر دی، چنانچہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے آکر سورة البقرہ شروع کر دی۔ یہ دیکھ کر ایک آدمی جماعت سے ہٹ گیا اور اپنی نماز پڑھ کر چلا گیا۔ جب لوگ نماز سے فارغ ہوئے، تو اسے کہنے لگے: اے فلاں! تو منافق ہو گیا ہے۔ اس نے کہا: میں منافق تو نہیں ہوا، البتہ میں نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس جا کر بتاؤں گا۔ چنانچہ وہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آیا اور کہنے لگا: معاذ رضی اللہ عنہ آپ کے ساتھ نماز پڑھ کر واپس آکر ہمیں امامت کرواتے ہیں۔ گزشتہ رات آپ نے نماز میں تاخیر کردی، تو انہوں نے آکر سورة البقرہ کی تلاوت شروع کر دی۔ میں نے جب یہ دیکھا، تو الگ نماز پڑھ لی، کیونکہ ہم اونٹوں کے ذریعے آبیاری کرتے ہیں اور ہاتھوں سے محنت مزدوری کرتے ہیں۔ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے (معاذ سے) فرمایا: کیا تم لوگوں کو فتنہ میں ڈالو گے؟ فلاں فلاں سورت پڑھا لیا کریں۔ ابو الزبیر کی روایت میں ہے: سورة الاعلیٰ، سورة الغاشیہ اور سورة اللیل وغیرہ پڑھ لیا کریں۔[المنتقى ابن الجارود/كتاب الصلاة/حدیث: 327]
