عربی (اصل)
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَزْدِيُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا النَّضْرُ وَرَوْحٌ وَأَبُو أُسَامَةَ قَالُوا حَدَّثَنَا عَوْفُ بْنُ أَبِي جَمِيلَةَ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ أَنَّ صُهَيْبًا حِينَ أَرَادَ الْهِجْرَةَ إِلَى الْمَدِينَةِ قَالَ لَهُ كُفَّارُ قُرَيْشٍ أَتَيْتَنَا صُعْلُوكًا فَكَثُرَ مَالُكَ عِنْدَنَا وَبَلَغْتَ مَا بَلَغْتَ ثُمَّ تُرِيدُ أَنْ تَخْرُجَ بِنَفْسِكَ وَمَالِكَ وَاللَّهِ لَا يَكُونُ ذَلِكَ فَقَالَ لَهُمْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَعْطَيْتُكُمْ مَالِي أَتُخَلُّونَ سَبِيلِي؟ فَقَالُوا نَعَمْ فَقَالَ أُشْهِدُكُمْ أَنِّي قَدْ جَعَلْتُ لَهُمْ مَالِي فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ ﷺ فَقَالَ «رَبِحَ صُهَيْبٌ رَبِحَ صُهَيْبٌ»
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Uthman al-Nahdi narrated that when Suhayb intended to migrate to Madinah, the disbelievers of Quraysh said to him: You came to us as a pauper, and your wealth grew with us, and you reached what you reached. Now you want to leave with yourself and your wealth? By Allah, that shall not happen! He said to them: If I give you my wealth, will you let me go? They said: Yes. He said: I bear witness before you that I have given them my wealth. When this reached the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), he stated: "Suhayb has profited! Suhayb has profited!"
اردو ترجمہ
حضرت ابو عثمان نہدی سے روایت ہے کہ جب صہیب نے مدینہ ہجرت کا ارادہ کیا تو کفار قریش نے کہا: تم ہمارے پاس مفلس آئے تھے، ہمارے ہاں تمہارا مال بڑھا اور تم اس مقام کو پہنچے، اب اپنی جان اور مال لے کر جانا چاہتے ہو؟ اللہ کی قسم! یہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا: اگر میں تمہیں اپنا مال دے دوں تو میرا راستہ چھوڑ دو گے؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ صہیب نے کہا: میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے اپنا سارا مال ان کو دے دیا۔ یہ خبر نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم تک پہنچی تو ارشاد فرمایا: "صہیب نے نفع پایا! صہیب نے نفع پایا!"
