انگریزی ترجمہ
Aishah (may Allah be pleased with her) said: When the news of the martyrdom of Zayd ibn Harithah, Ja'far, and Abdullah ibn Rawahah (may Allah be pleased with them) reached the Prophet (peace be upon him), he sat down, and grief was visible on his face. I was watching through a crack in the door. A man came and mentioned that Ja'far's women were weeping. The Prophet (peace be upon him) told him to go and stop them. He went and returned, saying they would not stop. The Prophet (peace be upon him) said again: "Stop them." He went and returned a third time, saying: "O Messenger of Allah, they have overwhelmed me!" Aishah said: The Prophet (peace be upon him) said: "Go and throw dust in their mouths."
اردو ترجمہ
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہجب نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس زید بن حارثہ اور جعفر اور عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہما کی شہادت کی خبر آئی تو آپصلی اللہ علیہ وسلمبیٹھ گئے۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمکے چہرہ پر رنج کا اثر معلوم ہوتا تھا اور میں کواڑ کی درز سے دیکھ رہی تھی۔ اتنے میں ایک شخص آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آیا اور اس نے سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کی عورتوں کا اور ان کے رونے کا ذکر کیا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اسے حکم دیا کہ انہیں منع کرے۔ چنانچہ وہ گیا اور اس نے منع کیا۔ پھر وہ دوبارہ آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آیا اور اس نے کہا کہ وہ نہیں مانتیں تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”انہیں منع کرو۔“چنانچہ وہ گیا اور منع کیا۔ پھر تیسری بار آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آیا اور عرض کی کہ یا رسول اللہ! وہ مجھ پر غالب آ گئیں، میرا کہا نہیں مانتیں۔ تو ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”جا کر ان کے منہ میں خاک ڈال دے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 660]
