انگریزی ترجمہ
Aishah (may Allah be pleased with her) was asked about the Messenger of Allah's (peace be upon him) prayer during Ramadan. She said: The Messenger of Allah (peace be upon him) never prayed more than eleven rak'ahs in Ramadan or any other month. He would first pray four rak'ahs—do not ask about their beauty and length. Then he would pray another four rak'ahs—do not ask about their beauty and length. Then he would pray three rak'ahs of Witr. I asked: "O Messenger of Allah, do you sleep before praying the Witr?" He said: "My eyes sleep, but my heart does not sleep."
اردو ترجمہ
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سےرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکی رمضان کی نماز کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمرمضان اور غیر رمضان میں گیارہ رکعت سے زیادہ نماز نہ پڑھتے تھے۔ (پہلے) چار رکعت پڑھتے تھے پس تم ان کی خوبی اور ان کے طول کی کیفیت نہ پوچھو، اس کے بعد پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمچار رکعت نماز پڑھتے تھے پس تم ان کی خوبی اور ان کے طول کی کیفیت نہ پوچھو، اس کے بعد تین رکعت وتر پڑھتے تھے۔ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے کہا یا رسول اللہ! کیا آپ وتر پڑھنے سے پہلے سو جاتے ہیں؟ تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”میری آنکھیں سو جاتی ہیں اور میرا دل نہیں سوتا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 608]
