انگریزی ترجمہ
Narrated Abu Waqid al-Laithi (may Allah be pleased with him): While the Messenger of Allah (peace be upon him) was sitting in the mosque with the people, three men came. Two of them came towards the Messenger of Allah and one went away. One of the two found a gap in the circle and sat down, while the other sat behind everyone. The third turned away and left. When the Messenger of Allah finished, he said: "Shall I tell you about these three people? One turned to Allah, and Allah accepted him. The second was shy, and Allah showed him mercy. The third turned away, and Allah turned away from him."
اردو ترجمہ
سیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ(ایک دن) اس حالت میں کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلممسجد میں تشریف فرما تھے اور لوگ آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس (بغرض استفادہ) بیٹھے ہوئے تھے، تین اشخاص آئے تو (ان میں سے) دو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے سامنے آ گئے اور ایک چلا گیا (ابوواقد رضی اللہ عنہ) کہتے ہیں کہ وہ دونوں (کچھ دیر) رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس کھڑے رہے پھر ان میں سے ایک نے حلقہ میں گنجائش دیکھی تو وہ وہاں بیٹھ گیا اور دوسرا سب کے پیچھے (جہاں مجلس ختم ہوتی تھی) بیٹھ گیا اور تیسرا تو واپس ہی چلا گیا۔ پس جب رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے (وعظ سے) فراغت پائی تو (صحابہ رضی اللہ عنہم سے مخاطب ہو کر) فرمایا: کیا میں تمہیں تین آدمیوں کی حالت نہ بتاؤں کہ ان میں سے ایک نے اللہ کی طرف رجوع کیا اور اللہ نے اس کو جگہ دی اور دوسرا شرمایا تو اللہ نے (بھی) اس سے حیاء کی اور تیسرے نے منہ پھیرا تو اللہ نے (بھی) اس سے اعراض فرمایا۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 60]
