انگریزی ترجمہ
Narrated Anas bin Malik (may Allah be pleased with him): The Prophet (peace be upon him) wanted to write a letter to the Emperor of Rome or Persia. He was told that they do not read letters without a seal. So the Prophet (peace be upon him) had a silver ring made with the inscription "Muhammad, Messenger of Allah." Anas said, "I can still see its whiteness in his blessed hand."
اردو ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے ایک خط (شاہ روم یا ایران) کو لکھا یا لکھنے کا ارادہ کیا تو آپ سے یہ کہا گیا کہ وہ لوگ بے مہر کا خط نہیں پڑھتے، (یعنی اس کو وقعت نہیں دیتے) چنانچہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی اس میں”محمد رسول اللہ“کندہ تھا۔ (سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ایسا محسوس ہو رہا ہے) گویا میں (اب بھی) آپصلی اللہ علیہ وسلمکے ہاتھ مبارک میں اس کی سفیدی کی طرف دیکھ رہا ہوں۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 59]
