انگریزی ترجمہ
Anas (may Allah be pleased with him) narrated about the man who entered the mosque while the Prophet (peace be upon him) was standing and delivering the Friday sermon. The man asked for rain prayer. This hadith has been mentioned before in detail. In this narration, Anas said: "By Allah, for a whole week we did not see the sun. Then the following Friday, a man entered through the same door while the Messenger of Allah (peace be upon him) was delivering the khutbah. He stood before him and said: 'O Messenger of Allah, property has been destroyed and roads have been cut off. Pray to Allah to stop the rain.' The Messenger of Allah (peace be upon him) raised his hands and said: 'O Allah, around us and not upon us — upon the hills, mountains, highlands, valleys, and places where trees grow.' The rain stopped immediately, and we walked out in sunshine."
اردو ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیثاس شخص کے بارے میں، جو کہ مسجد میں داخل ہوا اور نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکھڑے ہو کر خطبہ فرما رہے تھے پس اس نے عرض کی کہ بارش کے لیے دعا مانگیں، پہلے کئی مرتبہ گزر چکی ہے (دیکھئیے کتاب: جمعہ کا بیان۔۔۔ باب: جمعہ کے دن خطبہ میں بارش کے لیے دعا مانگنا) اور اس روایت میں ہے کہ (انس رضی اللہ عنہ) کہتے ہیں کہ اللہ کی قسم! ایک ہفتہ ہم نے آفتاب (کی شکل) نہیں دیکھی تھی پھر آئندہ جمعہ میں ایک شخص اسی دروازے سے (مسجد میں) حاضر ہوا اور (اس وقت) رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکھڑے ہوئے (جمعہ کا) خطبہ دے رہے تھے پس وہ شخص آپصلی اللہ علیہ وسلمکے سامنے کھڑا ہو گیا اور اس نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! (لوگوں کے) مال (پانی کی کثرت سے) خراب ہو گئے اور راستے بند ہو گئے لہٰذا آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئیے کہ بارش کو روک دے۔ پس رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے، اس کے بعد کہا:”اے اللہ! ہمارے آس پاس بارش برسا اور ہم پر نہ برسا، ٹیلوں، پہاڑوں، پہاڑیوں، میدانوں، وادیوں اور درختوں کی جڑوں میں بارش برسا۔“سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ (نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے یہ کہتے ہی) بارش بند ہو گئی اور ہم لوگ دھوپ میں چلنے پھرنے لگے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 552]
