انگریزی ترجمہ
Abu Mas'ud (may Allah be pleased with him) narrated that a man said: "O Messenger of Allah! By Allah, I stay away from the Fajr prayer only because of so-and-so, for he makes it too long for us." I never saw the Messenger of Allah (peace be upon him) more angry while giving advice than on that day. He said: "Some of you drive people away. Whoever among you leads the people in prayer should shorten it, for among them are the weak, the elderly, and those who have needs."
اردو ترجمہ
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہایک شخص نے کہا کہ یا رسول اللہ! اللہ کی قسم میں صبح کی نماز سے صرف فلاں شخص کے باعث پیچھے رہ جاتا ہوں کیونکہ وہ ہمیں نماز لمبی پڑھاتا ہے۔ پس میں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکو کبھی نصیحت (کے وقت) اس دن سے زیادہ غضبناک نہیں دیکھا اس کے بعد آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تم میں کچھ لوگ (آدمیوں کو عبادت سے) نفرت دلانے والے ہیں۔ پس جو شخص تم میں سے لوگوں کو نماز پڑھائے تو چاہیے کہ وہ تخفیف کیا کرے کیونکہ مقتدیوں میں ضعیف (بھی ہوتے) ہیں اور بوڑھے بھی اور صاحب حاجت (بھی)۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 417]
