انگریزی ترجمہ
Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) reported that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "A man was walking along a road when he saw a thorny branch on it, so he removed it. Allah thanked him and forgave him." Then the Prophet said: "The martyrs are five: the one who dies of plague, the one who dies of a stomach ailment, the one who drowns, the one who is crushed (under rubble), and the one who is killed in the path of Allah."
اردو ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”ایک شخص کسی راستے پر چلا جا رہا تھا کہ اس نے راستے میں کانٹوں کی ایک شاخ (پڑی ہوئی) دیکھی تو اس کو ہٹا دیا۔ پس اللہ تعالیٰ نے اس کا ثواب اسے یہ دیا کہ اس کو معاف کر دیا پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ شہید پانچ لوگ ہیں جو طاعون میں مرے اور جو پیٹ کے مرض میں مرے اور جو ڈوب کر مرے اور جو دب کر مرے اور جو اللہ کی راہ میں شہید ہو۔“باقی حدیث گزر چکی ہے (دیکھئیے کتاب: اذان کا بیان۔۔۔ باب: اذان کے بارہ میں قرعہ ڈالنا۔۔۔)۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 393]
