انگریزی ترجمہ
Narrated Ibn Abbas (may Allah be pleased with them both): Some polytheists had committed many killings and also committed adultery in abundance. They came to the Messenger of Allah (peace be upon him) and said, "What you say and what you call to is very good; if you could tell us whether the sins we have committed will be forgiven (by accepting Islam)?" At that time this verse was revealed: "And those who do not call upon another god along with Allah, nor kill the soul which Allah has forbidden except by right, nor commit adultery." (al-Furqan: 68) And this verse too was revealed: "(O Prophet! Say on My behalf:) Say: O My servants who have wronged themselves, do not despair of the mercy of Allah." (az-Zumar: 53)
اردو ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہچند مشرکوں نے بہت قتل کیے تھے اور زنا بھی کثرت سے کیا تھا، وہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آئے اور کہا جو کچھ آپ کہتے ہیں کہ اور جس کی طرف بلاتے ہیں وہ بہت اچھا ہے، اگر آپ ہمیں یہ بتلا دیں کہ جو ہم نے گناہ کیے ہیں وہ (اسلام لانے سے) معاف ہو جائیں گے؟ تو اس وقت یہ آیت”اور جو لوگ اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پکارتے اور کسی ایسے شخص کو جسے قتل کرنا اللہ تعالیٰ نے منع کر دیا ہو وہ بجز حق کے قتل نہیں کرتے اور نہ وہ زنا کے مرتکب ہوتے ہیں۔“(الفرقان: 68) اور یہ آیت بھی نازل ہوئی”(اے پیغمبر! میری طرف سے) کہہ دو کہ اے میرے بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے تم اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہو جاؤ۔“(الزمر: 53)[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1769]
