انگریزی ترجمہ
Narrated Ibn Abbas (may Allah be pleased with them): Someone said to him: "Every person is pleased with the blessings he receives and likes to be praised for what he has not done, and Allah says such a person will be punished in the Hereafter. If that is the case, we will all be punished." Ibn Abbas replied: "This matter does not concern you. This verse was revealed when the Prophet once asked some Jews about a matter of religion. They concealed the truth and gave a wrong answer, then expected to be praised for having answered. They were pleased with their deception and concealment of the truth."
اردو ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا گیاہر شخص ان نعمتوں پر جو اس کو ملی ہیں خوش ہے اور یہ بات بھی پسند کرتا ہے کہ جو کام اس نے نہیں کیا اس پر اس کی تعریف کی جائے اور اللہ نے فرمایا ہے کہ اس کو آخرت میں عذاب ہو گا، اگر یہ بات ہے تو ہم سب ضرور عذاب دیئے جائیں گے تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جواب دیا کہ تمہیں اس قصہ سے کیا مطلب؟ بیشک یہ اس وقت نازل ہوئی جب ایک روز نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے چند یہودیوں کو بلایا اور ان سے دین کی کوئی بات دریافت فرمائی۔ انھوں نے اصلی بات کو چھپایا اور کوئی غلط بات بتا دی، پھر یہ سمجھے کہ ہم آپصلی اللہ علیہ وسلمکے نزدیک تعریف کے لائق ٹھہریں گے کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے جو بات پوچھی ہم نے بتا دی اور اس (مکر اور اصلی بات کو چھپانے) سے بہت خوش ہوئے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1729]
