انگریزی ترجمہ
Narrated Abu Said Al-Khudri (may Allah be pleased with him): During the time of the Prophet (peace be upon him), some hypocrites who had outwardly accepted Islam would stay behind in Madinah when the Messenger of Allah went out for jihad, happy that they had not gone with him. When the Prophet returned, they would make excuses, swear oaths, and wish to be praised for what they had not done. Then this verse was revealed about them: "Think not that those who rejoice in what they have done and love to be praised for what they have not done..." (Al-Imran: 188)
اردو ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے عہد میں چند منافق تھے جو بظاہر مسلمان ہو گئے تھے۔ جب رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمجہاد کو جاتے تو وہ (مدینہ میں) پیچھے رہ جاتے اور رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکی ساتھ نہ جانے پر خوش ہوتے پھر جب آپصلی اللہ علیہ وسلمجہاد سے لوٹ کر آتے تو وہ (طرح طرح) کے بہانے بناتے اور قسمیں کھاتے (کہ ان وجوہات کی وجہ سے ہم نہ جا سکے) اور ان کو ایسے کام پر تعریف ہونا پسند آتا جس کو انھوں نے نہ کیا ہوتا۔ پس یہ آیت انہی کے بارے میں نازل ہوئی کہ”وہ لوگ جو اپنے کرتوتوں پر خوش ہیں اور چاہتے ہیں کہ جو انھوں نے نہیں کیا اس پر بھی ان کی تعریفیں کی جائیں ....۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1728]
