انگریزی ترجمہ
Narrated Abdullah bin Umar (may Allah be pleased with them both): The Prophet (peace be upon him) met Zaid bin Amr bin Nufail in the valley of Baldah before revelation had begun. A meal was placed before the Prophet, but Zaid refused to eat from it, saying: "I do not eat from what you slaughter in the name of your idols. I only eat what is slaughtered in the name of Allah." Zaid used to criticize the Quraysh for their manner of slaughter, saying: "Allah created the sheep, sent down rain for it from the sky, and grew vegetation for it from the earth, yet you slaughter it in names other than Allah's." He rejected their practices and considered them a great sin.
اردو ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمزید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ سے (وادی) بلدح میں ملے (اس وقت) ابھی نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمپر وحی نازل ہونا شروع نہیں ہوئی تھی۔ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے سامنے کھانے کا دسترخوان چنا گیا تو انھوں نے وہ کھانا کھانے سے انکار کیا۔ پھر زید نے کہا کہ میں ان جانوروں کا گوشت نہیں کھاتا جنہیں تم بتوں کے نام پر ذبح کرتے ہو، میں اسی جانور کا گوشت کھاؤں گا جو اللہ کے نام پر ذبح کیا جائے اور زید قریش کا جانوروں کو ذبح کرنے کا طریقہ برا سمجھتے تھے اور کہتے تھے کہ اللہ نے ہی بکری کو پیدا کیا اور آسمان سے اس کے پینے کے لیے پانی نازل فرمایا اور اس کے کھانے کے لیے زمین میں چارہ اگایا پھر تم اسے اللہ کے نام کے سوا اوروں کے نام پر ذبح کرتے ہو۔ وہ ان (کے اس فعل) سے انکار کرتا تھا اور اس کو بڑا گناہ خیال کرتا تھا۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1577]
