عربی (اصل)
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، أَنَّهُ سَمِعَ عُمَرَ الْغَدَ، حِينَ بَايَعَ الْمُسْلِمُونَ أَبَا بَكْرٍ، وَاسْتَوَى عَلَى مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم تَشَهَّدَ قَبْلَ أَبِي بَكْرٍ فَقَالَ أَمَّا بَعْدُ فَاخْتَارَ اللَّهُ لِرَسُولِهِ صلى الله عليه وسلم الَّذِي عِنْدَهُ عَلَى الَّذِي عِنْدَكُمْ، وَهَذَا الْكِتَابُ الَّذِي هَدَى اللَّهُ بِهِ رَسُولَكُمْ فَخُذُوا بِهِ تَهْتَدُوا وَإِنَّمَا هَدَى اللَّهُ بِهِ رَسُولَهُ.
انگریزی ترجمہ
Yahya bin Bukayr narrated to us, he said al-Layth bin Sa'd narrated to us, from Uqayl bin Khalid, from Ibn Shihab, Hadrat Anas bin Malik (may Allah be well pleased with him) informed me that he heard Hadrat Umar (may Allah be well pleased with him) the following day, when the Muslims had pledged allegiance to Hadrat Abu Bakr al-Siddiq (may Allah be well pleased with him), and he ascended the pulpit of the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him). He recited the Tashahhud before Hadrat Abu Bakr (may Allah be well pleased with him), then said: "Thereafter, Allah the Exalted has chosen for His Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) that which is with Him (i.e., the Hereafter) over that which is with you (i.e., this world). And this is the Book of Allah, through which Allah guided your Messenger (blessings and peace of Allah be upon him), so hold fast to it and you shall remain guided, for it is through this very Book that Allah guided His Messenger (blessings and peace of Allah be upon him)."
اردو ترجمہ
ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا، ان سے عقیل بن خالد نے، ان سے ابن شہاب نے، مجھے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خبر دی کہ انہوں نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے دوسرے دن سنا جب مسلمانوں نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بیعت کی تھی اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے منبر پر جلوہ افروز ہوئے اور حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پہلے تشہد پڑھا، پھر فرمایا: امابعد! اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے لیے وہ چیز پسند فرمائی جو اس کے پاس ہے (یعنی آخرت) اس چیز پر جو تمہارے پاس ہے (یعنی دنیا)، اور یہ کتاب اللہ موجود ہے جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے تمہارے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو ہدایت دی، پس اسے تھامے رہو تو تم ہدایت یاب رہو گے، اسی کے ذریعے اللہ نے اپنے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو ہدایت فرمائی تھی۔
