عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيِّ، أَنَّ رَجُلاً، مِنْ أَسْلَمَ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَحَدَّثَهُ أَنَّهُ قَدْ زَنَى، فَشَهِدَ عَلَى نَفْسِهِ أَرْبَعَ شَهَادَاتٍ، فَأَمَرَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَرُجِمَ، وَكَانَ قَدْ أُحْصِنَ.
انگریزی ترجمہ
Muhammad ibn Muqatil narrated to us, 'Abd Allah informed us, Yunus informed us, from Ibn Shihab, who said: Abu Salamah ibn Hadrat 'Abd al-Rahman narrated to me, from Jabir ibn 'Abd Allah al-Ansari (may Allah be well pleased with them both), that a man from the tribe of Aslam came to the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) and told him that he had committed fornication. He testified against himself four times. The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) then ordered him to be stoned, and he was stoned, for he had been married.
اردو ترجمہ
ہم سے محمد بن مقاتل نے بیان کیا، ہمیں عبداللہ نے خبر دی، ہمیں یونس نے خبر دی، ابن شہاب سے، انہوں نے فرمایا: مجھ سے ابو سلمہ بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا، حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کیا کہ قبیلہ اسلم کا ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بتایا کہ اس نے زنا کیا ہے۔ اس نے اپنے خلاف چار بار گواہی دی۔ پس رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے بارے میں حکم فرمایا اور اسے رجم کر دیا گیا، اور وہ شادی شدہ تھا۔
