عربی (اصل)
حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، قَالَ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ التَّيْمِيُّ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " أَيُّكُمْ مَالُ وَارِثِهِ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ مَالِهِ ". قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا مِنَّا أَحَدٌ إِلاَّ مَالُهُ أَحَبُّ إِلَيْهِ. قَالَ " فَإِنَّ مَالَهُ مَا قَدَّمَ، وَمَالُ وَارِثِهِ مَا أَخَّرَ ".
انگریزی ترجمہ
Narrated Hadrat ' Abdullah (may Allah be well pleased with him): The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, "Which of you considers the wealth of his heirs dearer to him than his own wealth?" They submitted, "O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), there is none among us but that his own wealth is dearer to him." He stated, "His (real) wealth is what he has sent ahead (in good deeds), and the wealth of his heirs is what he has left behind.""
اردو ترجمہ
مجھ سے عمر بن حفص نے بیان کیا، کہا مجھ سے میرے والد نے بیان کیا، کہا ہم سے اعمش نے بیان کیا، کہا مجھ سے ابراہیم تیمی نے بیان کیا، ان سے حارث بن سوید نے اور حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کون ہے جسے اپنے وارث کا مال اپنے مال سے زیادہ عزیز ہو؟ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم میں سے کوئی نہیں جسے اپنا مال عزیز نہ ہو۔ ارشاد فرمایا: پس اس کا (اصل) مال وہ ہے جو اس نے آگے بھیجا اور اس کے وارث کا مال وہ ہے جو اس نے پیچھے چھوڑا۔
