عربی (اصل)
حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ حَفْصٍ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْقُرَشِيِّ، قَالَ أَخْبَرَنِي مُعَاذُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ ابْنَ أَبَانَ، أَخْبَرَهُ قَالَ أَتَيْتُ عُثْمَانَ بِطَهُورٍ وَهْوَ جَالِسٌ عَلَى الْمَقَاعِدِ، فَتَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم تَوَضَّأَ وَهْوَ فِي هَذَا الْمَجْلِسِ، فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ قَالَ " مَنْ تَوَضَّأَ مِثْلَ هَذَا الْوُضُوءِ، ثُمَّ أَتَى الْمَسْجِدَ فَرَكَعَ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ جَلَسَ، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ ". قَالَ وَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " لاَ تَغْتَرُّوا ".
انگریزی ترجمہ
Narrated Ibn Aban: I brought water for ablution to Hadrat ' Uthman (may Allah be well pleased with him) while he was sitting on a bench. He performed ablution very well, then said, "I saw the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) performing ablution while sitting in this very place, and he performed ablution excellently, then stated, 'Whoever performs ablution like this, then goes to the mosque and offers two rak'ahs, and then sits down, his previous sins will be forgiven.'" And the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, "Do not be deceived (i.e., do not become careless about sins).""
اردو ترجمہ
ہم سے سعد بن حفص نے بیان کیا، کہا ہم سے شیبان نے بیان کیا، ان سے یحییٰ نے، ان سے محمد بن ابراہیم قرشی نے بیان کیا، کہا مجھے حضرت معاذ بن عبدالرحمٰن نے خبر دی کہ ابن ابان نے خبر دی، فرمایا میں حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس وضو کا پانی لے کر آیا اور وہ چبوترے پر بیٹھے ہوئے تھے۔ انہوں نے خوب اچھا وضو فرمایا پھر فرمایا: میں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو اسی جگہ بیٹھے ہوئے وضو فرماتے دیکھا اور آپ نے بہترین وضو فرمایا، پھر ارشاد فرمایا: جو شخص اس طرح وضو کرے پھر مسجد میں آئے اور دو رکعت نماز پڑھے پھر بیٹھے تو اس کے پچھلے گناہ بخش دیے جائیں گے۔ اور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (لیکن) دھوکے میں نہ رہو (یعنی گناہوں پر جری نہ ہو جاؤ)۔
