عربی (اصل)
حَدَّثَنَا الْمَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ـ هُوَ ابْنُ أَبِي هِنْدٍ ـ عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " نِعْمَتَانِ مَغْبُونٌ فِيهِمَا كَثِيرٌ مِنَ النَّاسِ، الصِّحَّةُ وَالْفَرَاغُ ". قَالَ عَبَّاسٌ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مِثْلَهُ.
انگریزی ترجمہ
Narrated Hadrat Ibn 'Abbas (may Allah be well pleased with them): The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, "There are two blessings in which many people are at a loss: health and free time." 'Abbas Al-'Anbari said that Safwan bin 'Isa narrated from 'Abdullah bin Sa'id bin Abi Hind, from his father, who said he heard Hadrat Ibn 'Abbas narrate from the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) similarly.
اردو ترجمہ
ہم سے مکی بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا ہمیں عبداللہ بن سعید یعنی ابن ابی ہند نے خبر دی، ان سے ان کے والد نے اور ان سے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دو نعمتیں ایسی ہیں جن میں بہت سے لوگ خسارے میں ہیں: صحت اور فراغت۔ عباس عنبری نے کہا ہم سے صفوان بن عیسیٰ نے بیان کیا، ان سے عبداللہ بن سعید بن ابی ہند نے، ان سے ان کے والد نے، کہا میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے سنا، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے اسی طرح بیان کیا۔
