عربی (اصل)
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ عِيسَى، قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ رَأَيْتُ سَبْعِينَ مِنْ أَصْحَابِ الصُّفَّةِ، مَا مِنْهُمْ رَجُلٌ عَلَيْهِ رِدَاءٌ، إِمَّا إِزَارٌ وَإِمَّا كِسَاءٌ، قَدْ رَبَطُوا فِي أَعْنَاقِهِمْ، فَمِنْهَا مَا يَبْلُغُ نِصْفَ السَّاقَيْنِ، وَمِنْهَا مَا يَبْلُغُ الْكَعْبَيْنِ، فَيَجْمَعُهُ بِيَدِهِ، كَرَاهِيَةَ أَنْ تُرَى عَوْرَتُهُ.
انگریزی ترجمہ
Narrated by Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him) who said: I saw seventy of the Ashab al-Suffa (People of the Bench), and not one of them had a cloak. They had only a lower garment or a sheet which they would tie around their necks. Some of these garments reached to the middle of their shins and some reached to their ankles. They would hold them together with their hands lest their private parts be exposed.
اردو ترجمہ
ہم سے یوسف بن عیسیٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ابن فضیل نے اپنے والد سے بیان کیا، انہوں نے ابوحازم سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا۔ آپ نے فرمایا: میں نے اصحاب صفہ میں سے ستر حضرات کو دیکھا کہ ان میں سے کسی کے پاس بھی چادر نہ تھی۔ یا تو ایک تہہ بند ہوتا یا ایک کپڑا جو گردنوں میں باندھ لیتے۔ ان میں سے بعض کا کپڑا آدھی پنڈلیوں تک آتا اور بعض کا ٹخنوں تک۔ وہ اپنے ہاتھوں سے کپڑا سمیٹے رکھتے کہ کہیں شرمگاہ نہ کھل جائے۔
