عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبَّاسٍ، قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمَهْدِيِّ، قَالَ حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ سِيَاهٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ صَلَّى صَلاَتَنَا، وَاسْتَقْبَلَ قِبْلَتَنَا، وَأَكَلَ ذَبِيحَتَنَا، فَذَلِكَ الْمُسْلِمُ الَّذِي لَهُ ذِمَّةُ اللَّهِ وَذِمَّةُ رَسُولِهِ، فَلاَ تُخْفِرُوا اللَّهَ فِي ذِمَّتِهِ ".
انگریزی ترجمہ
It is narrated from Hadrat Anas bin Malik (may Allah be well pleased with him) that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'Whoever prays as we pray, faces our Qiblah, and eats our slaughtered animal, that person is a Muslim who has the covenant of Allah and the covenant of His Messenger (blessings and peace of Allah be upon him). So do not betray Allah in (violating) His covenant.'
اردو ترجمہ
ہم سے عمرو بن عباس نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن مہدی نے بیان کیا، کہا ہم سے منصور بن سعد نے میمون بن سیاہ سے بیان کیا، انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے، انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس نے ہماری طرح نماز پڑھی اور ہمارے قبلے کی طرف رخ کیا اور ہمارا ذبیحہ کھایا تو وہ مسلمان ہے جس کے لیے اللہ عزوجل کی ذمہ داری ہے اور اس کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی ذمہ داری ہے۔ پس اللہ عزوجل کی دی ہوئی ذمہ داری میں خیانت نہ کرو۔
