عربی (اصل)
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ ذُكِرَ عَبْدُ اللَّهِ عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، فَقَالَ ذَاكَ رَجُلٌ لاَ أَزَالُ أُحِبُّهُ بَعْدَ مَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " اسْتَقْرِئُوا الْقُرْآنَ مِنْ أَرْبَعَةٍ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، فَبَدَأَ بِهِ، وَسَالِمٍ مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ، وَأُبَىِّ بْنِ كَعْبٍ، وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ". قَالَ لاَ أَدْرِي بَدَأَ بِأُبَىٍّ أَوْ بِمُعَاذٍ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Masruq that `Hadrat Abdullah (bin Mas`ud) was mentioned before `Abdullah bin `Amr. The latter said, "That is a man I continue to love because I heard the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stating, ' Learn the recitation of the Qur'an from (any of these) four persons: `Hadrat Abdullah bin Masud, Salim the freed slave of Abu Hadrat Hudhaifa, Ubai bin Ka`b, and Hadrat Mu`adh bin Jabal." I do not remember whether he mentioned Ubai first or Hadrat Mu`adh
اردو ترجمہ
ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے عمرو بن مرہ نے، ان سے ابراہیم نے اور ان سے مسروق نے کہ حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے یہاں حضرت عبداللہ بن مسعود کا ذکر ہوا تو انہوں نے کہا میں ان سے ہمیشہ محبت رکھوں گا کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے کہ چار اشخاص سے قرآن سیکھو۔ حضرت عبداللہ بن مسعود، آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ابتداء حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ہی کی اور ابوحذیفہ کے مولیٰ سالم، ابی بن کعب اور حضرت معاذ بن جبل سے، انہوں نے بیان کیا کہ مجھے پوری طرح یاد نہیں کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے پہلے ابی بن کعب کا ذکر کیا یا حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا۔
