عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ، قَالَ سَمِعْتُ أَبِي قَالَ، حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ـ رضى الله عنهما ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ كَانَ يَأْخُذُهُ وَالْحَسَنَ وَيَقُولُ " اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُمَا فَأَحِبَّهُمَا ". أَوْ كَمَا قَالَ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Usama bin Zaid that the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) used to take him and Al-Hasan, and used to say, "O Allah! I love them, so please love them," or said something similar
اردو ترجمہ
ہم سے مسدد نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے معتمر نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے والد سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ ہم سے ابوحضرت عثمان نے بیان کیا اور ان سے حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم انہیں اور حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو پکڑ کر یہ دعا کرتے تھے «اللهم إني أحبهما فأحبهما» ”اے اللہ! مجھے ان سے محبت ہے تو بھی ان سے محبت رکھ۔“ «أو كما قال.» ۔
