عربی (اصل)
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ، قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ـ هُوَ غُنْدَرٌ ـ عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، قَالَ قَالَ أَبُو مُوسَى لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ إِذَا لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ لاَ يُصَلِّي. قَالَ عَبْدُ اللَّهِ لَوْ رَخَّصْتُ لَهُمْ فِي هَذَا، كَانَ إِذَا وَجَدَ أَحَدُهُمُ الْبَرْدَ قَالَ هَكَذَا ـ يَعْنِي تَيَمَّمَ وَصَلَّى ـ قَالَ قُلْتُ فَأَيْنَ قَوْلُ عَمَّارٍ لِعُمَرَ قَالَ إِنِّي لَمْ أَرَ عُمَرَ قَنِعَ بِقَوْلِ عَمَّارٍ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated from Abu Wa'il that Hadrat Abu Musa al-Ash'ari (may Allah be well pleased with him) said to Hadrat Abdullah ibn Mas'ud (may Allah be well pleased with him), 'If one does not find water (while in the state of major impurity), should he not pray?' Hadrat Abdullah (may Allah be well pleased with him) replied, 'Yes (he should not pray).' If people are given permission for this (Tayammum in this case), then whenever someone feels the water is too cold, he will resort to Tayammum (and not use water). Abu Wa'il said: I asked, 'Then what about the statement of Hadrat Ammar (may Allah be well pleased with him) to Hadrat Umar (may Allah be well pleased with him)?' He replied, 'I do not think Hadrat Umar (may Allah be well pleased with him) was satisfied with Hadrat Ammar's statement.'
اردو ترجمہ
ہم سے بشر بن خالد نے بیان کیا، کہا مجھ سے محمد غندر نے شعبہ سے خبر دی، وہ سلیمان سے، وہ حضرت ابووائل سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے فرمایا کہ اگر (غسل کی ضرورت ہو اور) پانی نہ ملے تو کیا نماز نہ پڑھی جائے؟ حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا ہاں (نماز نہ پڑھے)۔ اگر لوگوں کو اس (تیمم) کی اجازت دے دی جائے تو جب کسی کو پانی ٹھنڈا معلوم ہو تو وہ بھی تیمم کر لے گا (اور پانی نہیں استعمال کرے گا)۔ حضرت ابووائل فرماتے ہیں میں نے کہا پھر حضرت عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اس قول کا کیا جواب ہو گا جو انہوں نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا تھا؟ فرمایا مجھے تو معلوم نہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بات سے مطمئن ہو گئے تھے۔
