عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ، قَالَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، ح قَالَ وَحَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ النَّضْرِ، قَالَ أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ أَخْبَرَنَا سَيَّارٌ، قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ ـ هُوَ ابْنُ صُهَيْبٍ الْفَقِيرُ ـ قَالَ أَخْبَرَنَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " أُعْطِيتُ خَمْسًا لَمْ يُعْطَهُنَّ أَحَدٌ قَبْلِي نُصِرْتُ بِالرُّعْبِ مَسِيرَةَ شَهْرٍ، وَجُعِلَتْ لِيَ الأَرْضُ مَسْجِدًا وَطَهُورًا، فَأَيُّمَا رَجُلٍ مِنْ أُمَّتِي أَدْرَكَتْهُ الصَّلاَةُ فَلْيُصَلِّ، وَأُحِلَّتْ لِيَ الْمَغَانِمُ وَلَمْ تَحِلَّ لأَحَدٍ قَبْلِي، وَأُعْطِيتُ الشَّفَاعَةَ، وَكَانَ النَّبِيُّ يُبْعَثُ إِلَى قَوْمِهِ خَاصَّةً، وَبُعِثْتُ إِلَى النَّاسِ عَامَّةً ".
انگریزی ترجمہ
It is narrated from Hadrat Jabir ibn Abdullah (may Allah be well pleased with them both) that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'I have been granted five things which were not granted to any the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) before me: First, I have been aided with awe (cast into the hearts of my enemies) for a distance of one month's journey. Second, the entire earth has been made a place of prayer and a means of purification for me; so wherever any person of my Ummah finds the time of prayer, let him pray. Third, the spoils of war have been made lawful for me, whereas they were not lawful for anyone before me. Fourth, I have been granted the power of intercession. Fifth, every the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) was sent exclusively to his own people, but I have been sent to all of mankind.'
اردو ترجمہ
ہم سے محمد بن سنان عوفی نے بیان کیا، کہا ہم سے ہشیم نے بیان کیا (دوسری سند) اور مجھ سے سعید بن نضر نے بیان کیا، کہا ہمیں ہشیم نے خبر دی، کہا ہمیں سیار نے خبر دی، کہا ہم سے یزید بن صہیب الفقیر نے بیان کیا، کہا ہمیں حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے خبر دی کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا مجھے پانچ چیزیں عطا کی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دی گئیں: ایک مہینے کی مسافت سے رعب کے ذریعے میری مدد فرمائی گئی، تمام روئے زمین میرے لیے سجدہ گاہ اور پاکی کا ذریعہ بنائی گئی، پس میری امت کا جو شخص بھی نماز کے وقت جہاں کہیں ہو اسے چاہیے کہ وہیں نماز ادا کر لے، میرے لیے مالِ غنیمت حلال کیا گیا جو مجھ سے پہلے کسی کے لیے حلال نہ تھا، مجھے شفاعت عطا فرمائی گئی، اور ہر نبی اپنی مخصوص قوم کی طرف بھیجا جاتا تھا لیکن مجھے تمام انسانوں کی طرف عام طور پر مبعوث فرمایا گیا۔
